محسن شاہنوازرانجھا حملہ کیس، عمران خان نے درخواست ضمانت واپس لے لی

محسن شاہنوازرانجھا حملہ کیس، عمران خان نے درخواست ضمانت واپس لے لی
کیپشن: Mohsin Shahnawaz Ranjha attack case, Imran Khan withdraws bail application(file photo)

ایک نیوز: محسن شاہنواز پر حملہ کے کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ جہاں عمران خان نے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست واپس لے لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محسن شاہنواز رانجھا پر حملہ کیس میں اقدام قتل سے متعلق درج دفعات پر کیس کی سماعت ہوئی۔ عمران خان کی درخواست ضمانت واپس لے لی گئی۔

عمران خان کے وکیل ڈاکٹر بابر اعوان نے درخواست ضمانت واپس لی۔

اس سے قبل عمران خان کے وکیل نعیم حیدر پنجوتھا نے عمران خان کی جانب سے عبوری ضمانت کی درخواست راجا جواد کی عدالت میں دائر کی تھی۔ درخواست میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ سیاسی انتقام کے باعث مقدمہ میں نامزد کیاگیا۔ پاکستان کی بڑی سیاسی جماعت کا لیڈر ہوں۔ مجھ پر انسدادِ دہشت گردی کا مقدمہ بنایاگیاجس کا میں مرتکب نہیں ہوں۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ انسدادِ دہشت گردی عدالت کے کیس میں ضمانت کنفرم ہونے سے پہلے عبوری ضمانت منظور کی جائے۔