ایک نیوز: وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ مریم نواز کے مضحکہ خیز بچگانہ مطالبات سے اب کام نہیں چلےگا۔
رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ حکومت کو الیکشن کروانا پڑیں گے راجن پورمیں PTIکو تاریخی ووٹ ملیں ہیں۔ایک طرف کہتے ہیں فل کورٹ بنایا جائےدوسری طرف کہتے ہیں 2 ججوں کو ہٹایا جائے ۔ بلاول اورمریم جو زبان ججوں کےخلاف استعمال کررہے ہیں اُس سے آنےوالےالیکشن کاخوف ظاہرہوتاہے۔
چیف جسٹس نےکہاہےکہ صدربھی الیکشن کی تاریخ دےسکتےہیں سپریم کورٹ اہم فیصلےکےقریب ہےایک طرف بچت کا نعرہ ہےدوسری طرف85وزراکاجمعہ بازارلگاہے65کروڑروپےغیرضروری وزرانےغیرضروری دوروں پرخرچ کیےہیں اس میں بلاول کےاخرجات شامل نہیں صدرنےاٹارنی جنرل پر عدم اعتماد اور سلمان راجہ کووکیل مقررکیا
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) February 28, 2023
سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نےکہا کہ چیف جسٹس نےکہا ہےکہ صدربھی الیکشن کی تاریخ دےسکتےہیں۔ سپریم کورٹ اہم فیصلےکےقریب ہے ایک طرف بچت کا نعرہ ہے دوسری طرف 85 وزرا کا جمعہ بازار لگا ہے ۔65 کروڑ روپے غیر ضروری وزرا نے غیرضروری دوروں پرخرچ کیےہیں اس میں بلاول کےاخرجات شامل نہیں۔صدر نےاٹارنی جنرل پر عدم اعتماد اور سلمان راجہ کوو کیل مقررکیا ہے۔