پی ٹی آئی کراچی کے نئے عہدیداران مقرر، نوٹیفکیشن جاری

Feb 28, 2023 | 10:49 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: پاکستان تحریک انصاف کراچی کی تنظیم کے نئے عہدیداران کا اعلان کردیا گیا ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق نوٹیفکیشن پی ٹی آئی کراچی کے صدر آفتاب صدیقی کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پی ٹی آئی کراچی تنظیم کے نئے جنرل سیکرٹری ارسلان تاج نامزد کردیے گئے ہیں۔   پی ٹی آئی رہنماء سعید آفریدی، فہیم خان، شہاب امام، مسرور سیال کراچی کے سینئر نائب صدر پر نامزد ہو ئےہیں۔ آفتاب صدیقی کی جانب سے سیکرٹری اطلاعات سید محمد طحہ، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات فلک الماس  کو نامزد کیا گیا ہے جبکہ راجا اظہر، سعادیہ آغا کراچی کی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری کے عہدے پر خدمات انجام دیں گی۔

تنظیم کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری جانشیر جونیجو، بلال جدون، گوہر خٹک، ڈاکٹر کبیر، دوا خان، فیصل علی ہوں گے۔نواز مندوخیل، عدنان اسماعیل، رانا زکی، شیراز نگانی نائب صدر کے عہدے پر خدمات انجام دیں گے۔سلمان خان سوشل میڈیا سیکریٹری جبکہ ایاز مغل سیکرٹری ڈیجیٹل میڈیا کی زمہ داری سنبھالیں گے۔ معروف مذہبی اسکالر علامہ جمیل راٹھور سیکریٹری مذہبی ہم آہنگی جبکہ سیکرٹری لیبر توقیر احمد ہوں گے۔سیکرٹری امور تجارت امان اللہ، سیکرٹری فائنانس ارسلان مرزا نامزد کردیے گئے۔تنظیم کے قانونی امور کے عہدے پر ایڈوکیٹ شجاعت علی خان  خدمات انجام دیں گے۔ محمد اویس، نعیم عادل شیخ، منور قریشی،حسیب عرفان، نعمان عادل، آصف بھاشانی جوائنٹ سیکرٹری نامزدوجاہت صدیقی ،حیات اکاخیل، میراج شاہ، طارق حسن بھی جوائنٹ سیکرٹری کے عہدے پر کام کریں گے۔

مزیدخبریں