اسلحہ کی نمائش کرنے پر 11 سکیورٹی گارڈز گرفتار

Feb 28, 2023 | 10:40 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز:  سندھ میں اسلحہ کی نمائش قانوناً جرم ہے، پولیس نے اسلحہ کی نمائش کرنے والے   گیارہ سادہ لباس پرائیویٹ گاردڈ  و سیکورٹی گارڈ کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا  ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق ساؤتھ زون پولیس نے اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف  بھر پور کریک ڈاؤن کرتے ہوئے مختلف کارروائیوں میں  گیارہ سادہ لباس پرائیویٹ گاردڈ  و سیکورٹی گارڈ کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا ہے۔

ڈی آئی جی ساؤتھ عرفان بلوچ کے مطابق اسلحہ لا لسنس رکھنے والے شہری  بھی پبلک مقامات پر اسلحہ کی نمائش نہیں کر سکتے۔ اسلحہ کی نمائش پر ان کے خلاف بھی قانونی کاروائی کی جائے گی۔کسی کو بھی اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں  دے گے۔

واضح رہے کہ سندھ حکومت نے صوبے بھر میں تین ماہ کے لیئے اسلحہ کی نمائش پر پابندی لگا ئی ہوئی ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ دہشت گردی کے حالیہ واقعات اور سیکیورٹی خدشات کے باعث صوبے میں اسلحہ کی نمائش پر دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔ جس کا محکمہ داخلہ سندھ نے نوٹیفکیشن جاری کیاہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ خلاف ورزی پر کارروائی کی جائے۔دفعہ 144 کے نفاذ کے لیئے آئی جی سندھ نے درخواست کی ہے۔امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیئے حکومت سندھ نے آئی جی سندھ کی درخواست پر اقدام اٹھایا ہے۔ پولیس ، دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے اور رجسٹرڈ سیکیورٹی کمپنیوں پر اطلاق نہیں ہو گا۔خلاف ورزی پر دفعہ 188 کے تحت ایف آئی آر درج کی جائے گی۔

مزیدخبریں