عمران خان کی بینکنگ کورٹ پیشی کے معاملے میں اہم پیشرفت

عمران خان کی بینکنگ کورٹ پیشی کے معاملے میں اہم پیشرفت
کیپشن: Important developments in the case of Imran Khan's banking court appearance(file photo)

ایک نیوز: عمران خان کی اسلام آباد کی عدالت میں پیشی کے معاملے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ عمران خان کے روانہ ہونے کے بعد تمام کیسز ملتوی کردیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بینکنگ کورٹ میں عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت سے قبل اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ بینکنگ کورٹ میں مقرر تمام کیسز بغیر کارروائی ملتوی کردیے گئے ہیں۔ 

ذرائع کے مطابق آج صرف عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوگی۔ تمام دیگر کیسز میں سائلین کو نئی تاریخ دی جارہی ہے۔