ایک نیوز: بھارتی ملیالم فلم انڈسٹری کے ہدایتکار جوزف مانو جیمز اپنی پہلی فلم کی ریلیز ہونے سے چند روز قبل ہی انتقال کر گئے۔
رپورٹ کے مطابق جوزف مبینہ طور پر ہیپاٹائٹس میں مبتلا تھے اور ان کا علاج جاری تھا لیکن بدقسمتی سے 24 فروری کو وہ ہسپتال میں چل بسے، ان کی عمر 31 برس تھی۔جوزف کا انتقال ان کی ہدایتکاری میں بننے والی انکی پہلی فلم 'نانسی رانی' کی ریلیز سے چند روز قبل ہوا۔
جوزف مانو جیمز نے بھارتی فلم انڈسٹری میں بطور چائلڈ ایکٹر ڈیبیو کیا تھا۔ انہوں نے 2004 میں سبو جیمز کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ' I am Curious' میں بطور چائلڈ ایکٹر کام کیا تھا۔اس کے علاوہ انہوں نے ملیالم اور ہندی فلم انڈسٹری میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے طور پر بھی کام کیا۔جوزف کے انتقال پر شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔