کوہلو میں لیویز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، 9 اہلکار زخمی

Feb 28, 2023 | 00:16 AM

ایک نیوز :بلوچستان کے ضلع کوہلو میں لیویز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرانے سے 9 اہلکار زخمی ہو گئے۔

لیویز حکام کے مطابق کوہلو کے علاقے جنت علی میں لیویز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرائی، بارودی سرنگ کے دھماکے میں 9 اہلکار زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والے 2 اہلکاروں کو شدید نوعیت کی چوٹیں آئی ہیں۔
 

مزیدخبریں