ویب ڈیسک: سوشل میڈیا پر ایک طیارے کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں طیارہ نقد رقم کی بارش کر رہا ہے جبکہ لوگ زمین پر جمع ہو کر اپنے فون پر اس عمل کو ریکارڈ کر رہے ہیں۔
یہ واقعہ سندھ کے شہر حیدر آباد کا ہے جہاں ایک دُلہے کے والد نے مبینہ طور پر دلہن کے گھر پر نقد رقم کی بارش کرنے کے لیے ایک طیارہ کرائے پر لیا۔
ویڈیو کے کیپشن میں لکھا گیا کہ دُلہے کے والد نے اپنے بیٹے کی شادی کے لیے ہوائی جہاز کرائے پر لیا اور لاکھوں روپے دلہن کے گھر پر گرا دیئے۔
ایکس پر کمنٹ سیکشن میں ملے جلے ردعمل موصول ہوئے ہیں، کچھ مزاحیہ انداز میں ویڈیو کا مذاق اڑارہے ہیں جبکہ دوسرے اسے دولت کا ضیاع قرار دیتے ہیں۔
ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ دلہے کے والد نے بیٹے کی شادی کیلئے جہاز کرائے پر لیا اور لاکھوں روپے اُڑا دیئے ، اب لگتا ہے دُلہا عمر بھر اپنے والد کا قرض چکاتا رہے گا۔