ایک نیوز: روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے مسافر طیارے کے حادثے پر آذربائیجان کے صدر سے معافی مانگ لی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ولادی میر پیوٹن نے آذربائیجانی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، روسی صدر نے متاثرین کے خاندان کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا، دونوں رہنماؤں نے واقعے کی جامع تحقیقات کرانے پر اتفاق کیا ۔
روسی صدر نے مسافر طیارے کے حادثے پر آذربائیجان کے صدر سے معذرت کرتے ہوئے حادثے کا ذمہ دار یوکرین کو قرار دیدیا ،پیوٹن کی جانب سے کہا گیا طیارہ چیچنیا کی حدود میں داخل ہوا تو یوکرین سے ڈرون حملے ہو رہے تھے، ان حملوں کی وجہ سے گروزنی کے قریب روسی فضائی دفاعی نظام فعال تھا۔
واضح رہے روسی صدر کی جانب سے یہ بات نہیں کی گئی کہ طیارے کو روس کی جانب سے نشانہ بنایا گیا ۔