جس دن سیاست قبلہ رو ہوجائے گی سب اچھا ہوجائے گا ، خواجہ آصف  

جس دن سیاست قبلہ رو ہوجائے گی سب اچھا ہوجائے گا ، خواجہ آصف  
کیپشن: The day politics becomes Qibla, everything will be fine, Khawaja Asif

ایک نیوز: وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے جس دن سیاست قبلہ رو ہوجائے سب اچھا ہوجائے گا ،ہمارا قبلہ کبھی راولپنڈی تو کبھی عدلیہ ہوجاتی ہے ۔   

تفصیلات کے مطابق خواجہ آصف  نے میڈیا  سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سیاستدان کسی نہ کسی وقت بیساکھی استعمال کر لیتے ہیں ،یہ بیساکھی سب نے استعمال کی اس حمام میں سارے ننگے ہیں،  ہماری سیاست میں کوئی روایات ہی نہیں عدلیہ کی روایات نہ میڈیا کی روایات ہے، سپیکر ایاز صادق اور پی ٹی آئی میں سے تو ہوا بھی نہیں نکل رہی ان کے تعلقات بہت اچھے ہیں، اللہ مذاکرات کی کوششوں میں برکت ڈالے۔  

انہوں نے کہا جس دن سیاست قبلہ رو ہوجائے سب اچھا ہوجائے گا ،ہمارا قبلہ کبھی راولپنڈی تو کبھی عدلیہ ہوجاتی ہے، سپریم کورٹ کا جج 16لاکھ لیتا ہے اور ہماری ایک لاکھ 58ہزار ہمیں تنخواہ ملتی ہے، جج مر جائے تو بیوی کو بھی تنخواہ ملتی رہتی ہے، جس ملک کی عدلیہ کمپرومائز ہو اس ملک کا اللہ ہی حافظ ہوتا ہے، ہماری ضمانت تو عدالت سے ہوسکتی تھی لیکن کوئی وکیل کیس نہیں لڑتا تھا۔