ویب ڈیسک: اسرائیلی حملے کے بعد غزہ کا آخری فعال کمال عدوان ہسپتال بھی بند ہو گیا۔
اسرائیلی فوجیوں نے شمالی غزہ کے آخری ہسپتال پر دھاوا بول کر آگ لگا دی، صیہونی فوج نے ہسپتال کے عملے، مریضوں اور بے گھر فلسطینیوں کو جبری طور پر باہر نکال دیا۔
عرب میڈیا کے مطابق مغازی پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی حملہ میں 12 سالہ سکول طالبہ سمیت 9 افراد شہید ہو گئے، جبالیہ کے علاقے میں اسرائیلی بمباری سے 2 فلسطینی شہید، متعدد زخمی ہو گئے۔
صیہونی فضائیہ نے مغربی اور جنوبی غزہ میں متعدد علاقوں میں حملے کیے، حملوں میں درجنوں فلسطینی شہید اور زخمی ہو چکے ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے سے مزید 15 نوجوانوں کو گرفتار کرلیا، شہدا کی مجموعی تعداد 45 ہزار 436 ہوگئی، 1 لاکھ 8 ہزار 38 فلسطینی زخمی ہیں۔