ن لیگ کے پاس اتنی اکثریت نہیں کہ یکطرفہ فیصلے کرے،بلاول بھٹو 

ن لیگ کے پاس اتنی اکثریت نہیں کہ یکطرفہ فیصلے کرے،بلاول بھٹو 
کیپشن: PML-N does not have enough majority to make unilateral decisions, Bilawal Bhutto

ایک نیوز:  چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے  ن لیگ کے پاس اتنی اکثریت نہیں کہ یکطرفہ فیصلے کرے  ۔ 

تفصیلات کے مطابق   لاڑکانہ میں  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹوزرداری نے  کہاہے  کہ عوامی مسائل کے حل کیلئے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا، عوام چاہتے ہیں ان کے نمائندے مسائل حل کریں، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوام کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات کئے، پیپلزپارٹی کیساتھ ایک معاہدہ کیا گیا جس پر عملدرآمد نہیں ہورہا، ہم سے وعدہ کیا گیا سندھ،پنجاب کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈنگ دی  جائے گی ، مہنگائی میں کمی پیپلزپارٹی کا بنیادی مطالبہ تھا، معاہدے کے تحت مسلم لیگ ن کے وزیر اعظم کو ووٹ دیا ہے، ن لیگ سے طے ہوا تھا کہ صوبوں کا پی ایس ڈی مل کر بنائیں گے۔ 

انہوں نے کہا محسوس ہو رہا ہے چھوٹے صوبوں کے ساتھ وفاق کا رویہ اچھا نہیں، وفاق کو صوبوں کے مسائل حل کرنے چاہیے، پہلے بھی کالا باغ ڈیم بنانے کا یکطرفہ فیصلہ ناکام بنایا، ن لیگ کے پاس اتنی اکثریت نہیں کہ یکطرفہ فیصلے کرے، چھوٹے صوبوں کے ساتھ وفاق کا رویہ کچھ ایسا ہی رہتا ہے، حکومت نے پیپلزپارٹی کیساتھ جو وعدہ کیا اس پر عملدرآمد نہیں کیا، وزیراعظم کو ووٹ دیا،حکومت سازی میں ان کا ساتھ دیا، ہم مذاکرات سے صوبوں کے اعتراضات کو دور کرسکتے ہیں، جو فیصلہ وفاق کو کمزور کرے گا اس پر پیپلزپارٹی کا ردعمل آئے گا، ایک زمانےمیں کسی نے سوچا تھا کالا باغ ڈیم بنائے گا،کہاں بنا، نہریں نکالنے کا فیصلہ یکطرفہ ہے،کالا باغ ڈیم کی طرح ناکام ہوگا، یہ تاثر غلط ہے کہ کالا باغ ڈیم پر صوبوں کے مؤقف الگ تھے، کالا باغ ڈیم کیخلاف احتجاج کا آغاز سندھ سے نہیں خیبرپختونخوا ہ سے ہوا تھا۔  

چیئر مین پیپلز پارٹی نے  مزید کہا  کہ  حکومت کا خیال ہے  ان کے پاس دوتہائی اکثریت ہے،کسی سے پوچھنے کی ضرورت نہیں، ن لیگ نے کامیابی سے حکومت کرنی ہے تو اتفاق رائے سے فیصلے کرنا  ہوں گے ،  امید ہے مذاکرات کے ذریعے صوبوں کے خدشات کو دورکیا جائیگا،این ایف سی کا کبھی بھی پورا شیئر نہیں ملا،پیپلزپارٹی کسی ایک صوبے کی نہیں ،وفاقی جماعت ہے، پاکستان کے عوامی معاشی صورتحال کے باعث پریشان ہیں،نجی شعبے کے ساتھ مل کر عوام کی بہتری کیلئے کام کر رہے ہیں،نجی شعبے کی حوصلہ افزائی کرتے رہیں گے،بینظیر بھٹو کے منشور کے تحت آگے بڑھ رہے ہیں، پانی ہر کسی کا بنیادی حق ہے۔