کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 4 روپے 98 پیسے تک سستی ہونے کا امکان

کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 4 روپے 98 پیسے تک سستی ہونے کا امکان
کیپشن: Electricity is likely to be cheaper by 4 rupees 98 paise for K-electric customers

ویب ڈیسک: کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 4 روپے 98 پیسے تک سستی ہونے کا امکان ہے۔

کے الیکٹرک نے قیمت میں کمی کی درخواست نیپرا میں جمع کروا دی ہے، کے الیکٹرک نے درخواست ماہ نومبر کے فیول چارج ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائر کی ہے۔

نیپرا کی جانب سے منظوری پر کراچی کے صارفین کو 7 ارب 17 کروڑ روپے سے زائد کا ریلیف ملنے کا امکان ہے، کے الیکٹرک کی درخواست پر 15 جنوری کو سماعت ہوگی۔