ایف آئی اے کا بڑا سکینڈل بے نقاب   ہوگیا 

ایف آئی اے کا بڑا سکینڈل بے نقاب   ہوگیا 
کیپشن: The big scandal of FIA was exposed

ایک نیوز: یونان کشتی حادثہ ایف آئی اے کے مبینہ طور پر 31 افسران و اہلکار ملوث ہونے کا انکشاف  ہواہے۔  

ذرائع ے مطابق یونان کشتی حادثہ ایف آئی اے کے مبینہ طور پر 31 افسران و اہلکار ملوث ہونے کا انکشاف  ہواہے،   یونان کشتی حادثے کی تحقیقات میں ایف آئی اے نے31 اہلکاروں کو مشتبہ قرار دیدیا ہے ،تمام 31 افسران یونان کشتی حادثہ میں لوگوں کو بھجوانے میں ملوث رہے  ۔ 

ذرائع کے مطابق  فیصل  آباد ایئر پورٹ  کے 19 ،سیالکوٹ  ایئر پورٹ  کے 3،لاہور  ایئر پورٹ  کے 2، اسلام  آباد ایئرپورٹ کے 2جبکہ کوئٹہ  ایئر پورڑ  کے 5افسران کے نام شامل  ہیں،  افسران میں  انسپکٹر سب انسپکٹر کانسٹیبل  بھی شامل  ہیں۔  

حکام کی جانب سے  ایف ائی اے کے 31 افسران کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کا فیصلہ  کیا گیا ہے،ان 31 افسران کے بیرون ملک جانے پر پابندی  عائد  ، مزید انکوائری جاری ہے۔ 

ذرائع کا کہناہے  31 افسران یونان کشتی حادثے سے قبل مختلف ائیرپورٹس پر تعینات تھے، فیصلہ یونان کشتی حادثے میں بچ جانے والے 41 شہریوں سے تفتیش کی بنیاد پر کیا گیا، بچ جانے والے شہریوں نے ایف آئی اے کی ملی بھگت کا انکشاف کیا، یونان کشتی حادثہ میں بچ جانے والے لوگوں سے ایجنٹس کی تفصیلات بھی لے لی گئی۔