مسلمان کی جائیداد میں سے کسی غیر مسلم کو حصہ نہیں دیا جا سکتا، لاہور ہائیکورٹ

مسلمان کی جائیداد میں سے کسی غیر مسلم کو حصہ نہیں دیا جا سکتا، لاہور ہائیکورٹ
کیپشن: No share can be given to a non-Muslim in the property of a Muslim, Lahore High Court

ویب ڈیسک:لاہور ہائیکورٹ نے مسلمان کی جائیداد سے غیر مسلم کو حصہ دینے کے قانونی نکتے پر فیصلہ سنا دیا۔

جسٹس اقبال  چودھری نے ماتحت عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل پر فیصلہ دیا جس کے مطابق مسلم کی جائیداد میں سے کسی غیر مسلم کو حصہ نہیں دیا جا سکتا۔

لاہور ہائیکورٹ نے ماتحت عدالت کا فیصلہ برقرار رکھا اور اس کے خلاف اپیل مسترد کر دی ہے۔

عدالت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اسلامی تعلیمات کے مطابق کوئی غیر مسلم کسی مسلم کی جائیداد میں حصے کا حق دار نہیں۔

معاملہ کیا ہے؟
گوجرہ کے وفات پانے والے شخص کی 83 کنال اراضی اس کے بچوں میں تقسیم کی گئی جس کے بعد پوتے نے اراضی کے انتقال اور اس میں غیر مسلم چچا کو حصہ دینے کا اقدام چیلنج کیا تھا۔

ماتحت عدالت نے چچا کے غیر مسلم ہونے کی وجہ سے پوتے کے حق میں فیصلہ دیا تھا۔

بعد ازاں فیصلے کو چچا نے لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کیا اور اپیل دائر کی تھی۔