قرآن پاک کی اشاعت و ترجمہ، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاہدہ ہو گیا

قرآن پاک کی اشاعت و ترجمہ، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاہدہ ہو گیا
کیپشن: An agreement was reached between Pakistan and Saudi Arabia on the publication and translation of the Holy Quran

ویب ڈیسک:قرآن پاک کی اشاعت و ترجمہ بارے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے۔

پاکستانی وزارت مذہبی امور اور سعودی وزارت اسلامی امور کے درمیان قرآن پاک کی اشاعت و ترجمے سے متعلق معاہدہ ہو گیا ہے۔

دونوں ممالک کی وزارتوں کے درمیان قرآن پاک کی ا شاعت ، ترجمے اور دیگر امور پر تعاون کیلئے  مفاہمت کی یادداشت پر دستخط  کردیئے گئے ہیں۔

سعودی وزارت اسلامی امورنے ایکس (ٹوئٹر) پر بیان جاری کیا کہ اس موقع پر سعودی وزیر اسلامی امور ڈاکٹر عبداللطیف بن عبدالعزیزآل شیخ بھی موجود تھے۔

سعودی عرب اور پاکستان اس معاہدے کے تحت مبلغین، اماموں کی تربیت اور مساجد کی تعمیر میں ایک دوسرے سے تعاون کریں گے۔