شدید دھند کے باعث موٹروے بند

شدید دھند کے باعث موٹروے بند
کیپشن: شدید دھند کے باعث موٹروے بند

ایک نیوز :شدید دھند کے باعث موٹروے بند کردیا گیا ۔

موٹروے ترجمان عمران احمد کے مطابق موٹروےایم 3 فیض پور سے رجانہ دھند کے باعث بندہے جبکہ موٹروےایم 5 شیر شاہ سے اوچ شریف دھند کی وجہ سے بند ترجمان موٹروے نے کہا کہ موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کے لیے بند کیا جاتا ہے ، قومی شاہرات پر دھند کا دورانیہ موسم سرد ہونے کے ساتھ بڑھ گیا ، روڈ یوزرز زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات پر سفر کرنے کو ترجیح دیں ، صبح 10 سے شام 6 بجے تک دھند کے موسم میں بہترین سفری اوقات ہیں۔

سید عمران احمد نے کہا کہ روڈ یوزرز آگے اور پیچھےدھند والی لائٹس کا استعمال کر یں ،غیر ضروری سفر سے گریز کریں، تیز رفتاری سے پرہیز کر یں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں ،معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کریں۔