کیڈٹ کالج پٹارو میں یومِ والدین کی تقریب کا انعقاد

Dec 28, 2023 | 19:07 PM

ایک نیوز :61ویں یوم والدین کی تقریب کیڈٹ کالج پٹارو میں منعقد ہوئی۔چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابقامیرالبحر نے کیڈٹس کی معیاری تعلیم کے ساتھ ساتھ کردار سازی میں کالج کی کاوشوں کو سراہا۔ان کا کہناتھا کہ ملک میں ترقی اور استحکام کا انحصار تعلیم  اور کردار سازی کی بہتر سہولیات پر ہے۔تقریب میں سالانہ پریڈ، گُھڑ سواری، جسمانی ٹریننگ، ماشل آرٹس، جمناسٹک اور تخلیقی سرگرمیوں پر مبنی ایک نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا۔اختتامی تقریب میں سول و عسکری حکام، والدین اور دیگر معززین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

مزیدخبریں