ہم نہیں چاہتے کسی کو چوتھی بار ہم پر مسلط کیا جائے ، بلاول بھٹو

ہم نہیں چاہتے کسی کو چوتھی بار ہم پر مسلط کیا جائے ، بلاول بھٹو
کیپشن: ہم نہیں چاہتے کسی کو چوتھی بار ہم پر مسلط کیا جائے ، بلاول بھٹو

ویب ڈیسک :پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا غربت مہنگائی سے مقابلہ کرنے کے لیے پلان تیار ہے، بیروزگاری غربت اورمہنگائی کا خاتمہ کریں گے۔
تفصیلات کےمطابق سکھر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ کسی کو چوتھی بار ہم پرمسلط کیا جائے،ہم نہیں چاہتے کہ کوئی کھلاڑی آئے اور وہ بھی کسی بزادر کو ہم مسلط کرے، امید کرتا ہوں کہ لاہور سے میرے کاغذات نامزدگی منظور ہوجائیں گے۔
ان کا کہناتھا کہ پیپلزپارٹی کی انتخابی مہم جاری ہے، شہید بے نظیر بھٹو کی برسی پر 10 نکاتی منشور پیش کیا، پیپلزپارٹی خواتین کو بااختیار بنانے پر یقین رکھتی ہے، پیپلزپارٹی الیکشن میں بہترین نتائج دے گی۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ گھوٹکی کی خواتین کو بھی بلاسود قرضے دیے گئے، اپنی زمین اپنا مکان کا انقلابی پروگرام شروع کیا ہے، غریبوں کو پکا گھر اور مالکانہ حقوق مل رہے ہیں، سندھ میں صحت کے بہترین ادارے بنائے ہیں۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ عوام کے بڑے مسئلے غربت مہنگائی اور بے روزگاری ہے، پیپلزپارٹی کا غربت مہنگائی سے مقابلہ کرنے کے لیے پلان تیار ہے، ہماری خواہش ہے تنخواہیں دگنی اور غریبوں کو مفت بجلی دیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ غریبوں کو مفت بجلی کا صرف نعرہ نہیں پوری منصوبہ بندی ہے، ضلعی سطح پر گرین پارکس بناکرغریبوں کومفت بجلی دیں گے، غریبوں کو سولر پینل کے ذریعے بھی مفت بجلی دیں گے، جیسے سندھ میں صحت کےادارے بنائے پورے ملک میں بنائیں گے۔
بلاول بھٹو نے یہ بھی کہا کہ اپنی زمین اپنا مکان منصوبے کے تحت 20 لاکھ گھر بنارہے ہیں، ملک کے دیگرحصوں میں غریبوں کو 30 لاکھ گھر بناکر دیں گے، بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام میں اضافہ کریں گے، کسانوں کو ہم براہ راست فائدہ پہچانا چاہتے ہیں، ملک کے کسانوں کو ہاری کارڈ دے کر براہ راست مدد کریں گے، موسمیاتی تبدیلی سے متاثرین کے لیے انشورنس پلان لائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ سب کو معلوم ہے کہ کاغذات نامزدگی کہاں چھینے جارہے ہیں، کاغذات نامزدگی کے معالے پر متعلقہ لوگ جوابدہ ہیں، سندھ میں تو کاغذات نہیں چھینے جارہے ہیں، جہاں چھینے جارہے ہیں وہ جواب دیں، کاغذات نامزدگی چھیننے کا کام بلاوجہ کیا جارہا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ 18ویں ترمیم کے بعد بھی وفاق میں 17 وزارتیں چل رہی ہیں، ان 17 وزارتوں پر سالانہ 300 ارب روپے خرچ کیے جارہے ہیں، اقتدار میں آکر ان 17 وزارتوں کو ختم کردیں گے، ہم ہوائی باتیں نہیں کررہے، جو وعدے کیے ہیں وہ پورے کرکے دکھائیں گے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ فیصلہ کیا ہے کہ مجھے لاہور سے الیکشن لڑنا ہے، نہیں چاہتے کہ کسی کو چوتھی بار ہم پرمسلط کیا جائے، نہیں چاہتے کہ کوئی کھلاڑی آئے اور وہ بھی کسی بزادر کو ہم مسلط کرے، امید کرتا ہوں کہ لاہور سے میرے کاغذات نامزدگی منظور ہوجائیں گے۔