عمران خان الیکشن کمیشن کے مقروض، عدم ادائیگی پر کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا حکم

Dec 28, 2023 | 15:36 PM

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا میں بڑے بڑے سیاستدان الیکشن کمیشن کے نا دہندہ نکلے جس کی فہرست جاری کردی گئی ہے۔

صوبائی الیکشن کمیشن نے مختلف آر اوز کو مراسلہ جاری کیا ہے جس کے مطابق ماضی میں جلسے جلوس کے دوران الیکشن قواعد وضوابط کی خلاف ورزی پر کئی سیاستدانوں پر جرمانہ عائد کیا گیا تاہم 37 امیدواروں نے جرمانے ادا نہیں کئے۔

الیکشن کمیشن کی فہرست میں بانی چئیر مین پی ٹی آئی عمران خان، سابق وزیر اعلیٰ محمود خان، مراد سعید، کامران بنگش، تیمور جھگڑا، شوکت یو سفزئی اور اشتیاق ارمڑ کے نام شامل ہیں۔

فہرست کے مطابق پی پی پی کے سیکریٹری اطلاعات امجد آفریدی اور جماعت اسلامی کے عنایت اللہ بھی الیکشن کمیشن کے مقروض ہیں۔

مراسلہ میں کہا گیا کہ بانی چئیرمین پی ٹی آئی نے 2 لاکھ جرمانہ ادا نہیں کیا، مراد سعید نے 1 لاکھ روپے کیا جبکہ سابق وزیر اعلیٰ محمود خان نے 1 لاکھ 50 ہزار روپے جمع نہیں کیے۔

الیکشن کمیشن نے مختلف آر اوز کو امیدواروں سے جرمانے وصول کرنے کی ہدایت جاری کردی جب کہ جرمانے ادا نہ کرنے والے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے بھی حکم دیا ہے۔

مزیدخبریں