صنم جاوید کی نظربندی کیخلاف درخواست پر ڈی سی لاہورسےرپورٹ طلب

Dec 28, 2023 | 15:29 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز:  لاہور ہائیکورٹ نے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید کی نظربندی کیخلاف درخواست پر ڈی سی لاہور کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں صنم جاوید کی نظر بندی کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس علی باقر نجفی نے صنم جاوید کے والد جاوید اقبال کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ صنم جاوید کو قانون کے منافی نظر بند کیا گیا، صنم جاوید کے خلاف جلاؤ گھیراؤ اورعسکری ٹاور حملہ کیس زیر سماعت ہیں، عدالت اس نظر بندی کے آرڈر کو کالعدم قرار دے۔

عدالت میں ڈپٹی کمشنر لاہور کی جانب سے معاملے پر رپورٹ پیش نہیں کی گئی جس پر عدالت نے ڈی سی لاہور کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست پر مزید سماعت کل تک ملتوی کردی۔

مزیدخبریں