وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت، ایل ڈی اے سٹی کے الاٹیز کا دیرینہ مسئلہ حل

Dec 28, 2023 | 15:25 PM

ایک نیوز: ایل ڈی اے سٹی کے الاٹیز کیلئے بڑی خوشخبری آگئی۔ وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر ایل ڈی اے سٹی کے الاٹیز کا دیرینہ مسئلہ حل ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی ایل دی اے اور کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کا کہنا ہے کہ ایل ڈی اے سٹی جناح سیکٹر سی بلاک کے الاٹیز کو 30 دسمبر کو پوزیشن (Posession) دیئے جائیں گے۔ 

اس حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ جس کی صدارت کمشنر لاہور نے کی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایل ڈی اے سٹی میں الاٹیز کا دیرینہ مسئلہ حل ہو گیا، پوزیشن دینے کے عمل کا آغاز کر دیا گیا۔ جناح سیکٹر سی بلاک میں پوزیشن کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ 

بتایا گیا ہے کہ پہلے مرحلے میں جناح سیکٹر سی بلاک کے الاٹیز کو پوزیشن دیئے جا رہے ہیں۔ سی بلاک کے 1500 سے زائد الاٹیز کو 5,10 مرلے اور ایک اور دو کنال کے پوزیشن دیئے جا رہے ہیں۔

بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ 12 سو کنال پر مشتمل سی بلاک میں پارک، سپورٹس کمپلیکس، کرکٹ اسٹیڈیم و دیگر سہولیات موجود ہیں۔ چناب روڈ کے برج کا سٹرکچر مکمل کرلیا گیا ہے۔ فنشنگ ورک جاری ہے۔ فیسلیٹیشن سنٹر پر بھی کام تیزی سے جاری ہے۔ 

جناح سیکٹر کی بقیا اراضی کے حصول کے لیے ایوارڈ بھی جاری کر دیا جائے گا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈی جی ہیڈکوارٹر، ڈائریکٹر ایل ڈی اے سٹی اور پراجیکٹ ڈائریکٹر نے شرکت کی۔

مزیدخبریں