ایک نیوز: مسلم لیگ ن میں پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم کا معاملہ،پارٹی کو اندرونی اختلافات کے باعث قیادت کو فیصلہ کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ قیادت کی وارننگ کے باوجود انٹرویوز کےلیے آنے والے امیدواروں کی ایک دوسرے پر الزام تراشی جاری ہے۔قیادت نے قومی اسمبلی کے حلقہ کیلئے 2،2 جبکہ صوبائی اسمبلی کے حلقہ کیلئے 3،3امیدوار شارٹ لسٹ کر لیے۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع ن لیگ کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار، حمزہ شہباز ،سعد رفیق ،رانا ثناء اللہ پرانے ساتھیوں کو بھی ساتھ لینے پر اصرار کررہے ہیں۔خواجہ آصف ، احسن اقبال، ایاز صادق اور مریم نواز 50 فیصد ٹکٹ نئے کو دینے کے حامی ہیں۔ پارلیمانی بورڈ کے اجلاسوں میں روزانہ کی بنیاد پر اختلاف رائے سامنے آنے لگا۔
ذرائع کانے کہا نوازشریف اختلاف رکھنے والوں کے تحفظات خود نوٹ کررہے ہی۔ پارلیمانی بورڈ نے حتمی فیصلہ نوازشریف پر چھوڑا ہے مگر سینیر رہنماؤں کے اختلاف کی وجہ سے انھیں فیصلہ لینے میں مشکل ہے۔
مریم اورنگزیب کی پارٹی کے اندر کسی بھی قسم کے اختلافات کی تردید کی ہے ۔ سینئر رہنماؤں کو پی ٹی آئی کے بعض سابق امیدواروں کو ٹکٹ دینے کے فیصلے پر بھی شدید تحفظات ہیں۔
ذرائع ن لیگ کے کہنا ہے کہ ایک سینئر رہنمانےرائے دی ہے کہ جن حلقوں سے آپ ان کو ٹکٹ دیں گے ن لیگ کا ووٹر ان کو ووٹ نہیں دے گا۔