باربار بات کرنی چاہیے کہ آڈیوز کون لیک کررہا ہے؟ جاوید لطیف

باربار بات کرنی چاہیے کہ آڈیوز کون لیک کررہا ہے؟ جاوید لطیف
کیپشن: It should be discussed again and again who is leaking the audios? Javed Latif

ایک نیوز: سینئر لیگی رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ بار بار بات کرنے چاہیے کہ آڈیوز کون لیک کررہا ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا کہ میثاق جمہوریت پر دستخط کیے تو 10 سال تک اطمینان رہا، تیسری جماعت پیداکرنےکاشوق رکھنےوالےبربادی کی سوچ لیکر آئے جس نے 4 سال ملکی نظام کو تباہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ بتایا جائے کے 9 مئی واقعات پر مٹی کیوں ڈالی جا رہی ہیں، قوم کو بتایا جائے سہولت کاروں کے ڈنڈے کہاں ملتے ہیں۔

جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ جب ہماری 16 ماہ کے لیے حکومت بنی اس وقت بھی میں اسمبلی کے کورم پر کہتا تھا کہ سہولت کاری ہورہی ہے اور پھر بعد میں سہولت کاری ہونا ثابت ہوا تھا۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ انصاف کے ادارے، ساسو ماں اور پرویز الٰہی سمیت دوسروں کے حوالے سے آڈیوز لیک ہوئیں، اس پر بار بار بات کرنی چاہئے کہ یہ آڈیوز کون لیک کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک سو نوے ملین پاؤنڈ اور القادر ٹرسٹ کے بینفشیری کون ہے؟ اسے گڈ ٹو سی یو یا معصوم یا صادق و امین کا سرٹیفکیٹ دے تو دو باتوں سے سروکار ہے کہ اپنی چھت کو محفوظ رکھنا چاہتے ہیں۔ نو مئی کا فعل پاکستان میں بسنے والوں کو بتانا ہوگا یہ جرم تھا تو جرم تھا تو سات ماہ میں مٹی کیوں ڈالی جارہی فیصلے کیوں نہیں آ رہے۔ 

جاوید لطیف نے مزید کہا کہ نو مئی والے منصوبہ سازوں کو عبرت کا نشان بناتے اور تحقیقات میں قوم کو بتاتے فارن فنڈنگ جہاں سے ہوئی سہولت کاروں کے ڈانڈے وہیں ملتے ہیں۔ اسوقت کے سہولت کار چکوال سے شروع ہوکر بندیال سے ثاقب نثار تک سب اکٹھے ہورہے ہیں منصوبہ بندی و ماحول بنا رہے الیکشن کو متنازعہ بنایاجائے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ یہ لوگ منصوبہ کرچکے ہیں کہ نو مئی کا واقعہ دوبارہ کروایا جائے۔ چکوال کے صاحب کہاں جاتے اور کہاں آتے ہیں ملکی ادارے مذاق بن کر رہ جائیں گے پتہ لگائیں کیا ہو رہا ہے۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ آپ کہتے مقبول ہیں ہمیں لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں مل رہی۔ چاہتے ہیں خدانخواستہ یہی راستہ ہر کوئی مقبولیت کا اپنائے۔ اگر یہ معصوم نظر آتے ہیں تو محب وطن اور باغیوں کی تعداد کا پتہ چل جائے گا۔