ایک نیوز: وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے لاہور تعلیمی بورڈ کا اچانک دورہ کیا۔ جہاں کھانے کے وقفے سے قبل ہی فیسلیٹیشن سنٹرکا بیشتر عملہ غائب رہا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے دفتری اوقات میں عملے کی عدم موجودگی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر تمام عملہ تبدیل کرنے کا حکم دیدیا۔
نگران وزیراععلیٰ نے طلباو طالبات کے لئے تمام سہولتوں کو 7 روز کے اندر آن لائن کرنے کا حکم بھی دیا۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ تعلیمی بورڈ کی سہولتیں آن لائن ہونے سے طلباو طالبات کو بورڈ آفس کے چکر نہیں لگانے پڑیں گے۔ وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے صوبائی وزیر تعلیم اور سیکرٹری تعلیم کو فوری طور پر بورڈ پہنچنے کی ہدایت کردی۔
Surprised by the queues at BISE Lahore office today. Our students deserve better!
— Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) December 28, 2023
PITB is swiftly crafting an online solution for degree and document services. – Launching next week, Insha Allah. @biselhrofficial @PITB_Official #CMPunjab pic.twitter.com/gCmOkK1i1N
انہوں نے کہا کہ طلبا و طالبات کے ایشوز کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔
بتایا گیا ہے کہ وزیراعلی محسن نقوی بغیر اطلاع تعلیمی بورڈ پہنچے اور طلبا وطالبات کیلئے بنائے گئے مختلف کاؤنٹرز پر گئے۔ جہاں عملہ غائب تھا اورطلبا وطالبات خوار ہورہے تھے۔
وزیراعلی محسن نقوی نے تعلیمی بورڈ میں موجود طلبا وطالبات سے ملاقات کی اور سہولتوں کے بارے میں پوچھا۔ طلبا وطالبات نے عملے کی عدم موجودگی کے حوالے سے شکایات کیں اور بتایا کہ بریک سے قبل ہی عملہ کاؤنٹرز پر موجود نہیں۔
محسن نقوی نے کہا کہ دفتری اوقات میں عملے کا کاؤنٹرز پر موجود نہ ہونافرائض سے غفلت ہے جو ناقابل برداشت ہے۔ طلبا وطالبات اپنے کام کے سلسلے میں کاؤنٹرز پر موجود ہیں لیکن عملہ غائب ہے۔ یہ کسی صورت قبول نہیں۔