ویب ڈیسک: مرکزی حکومت نے مسلم لیگ جموں و کشمیر پر پابندی لگا دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق یو اے پی اے کے تحت کارروائی کرتے ہوئے مرکز نے مسلم لیگ جموں و کشمیر (مسرت عالم گروپ) پر پابندی لگائی گئی ہے۔ اس سلسلے میں بھارت کےمرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے خود اپنے آفیشیل ’ایکس‘ ہینڈل پر ٹویٹ کرکے وارننگ دی ہے۔
The ‘Muslim League Jammu Kashmir (Masarat Alam faction)’/MLJK-MA is declared as an 'Unlawful Association' under UAPA.
— Amit Shah (@AmitShah) December 27, 2023
This organization and its members are involved in anti-national and secessionist activities in J&K supporting terrorist activities and inciting people to…
پوسٹ میں لکھا ہے کہ مسلم لیگ جموں و کشمیر (مسرت عالم گروپ)/ایم ایل جے کے-ایم اے کو یو اے پی اے کے تحت غیر قانونی ادارہ قرار دیا گیا ہے۔
یہ ادارہ اور اس کے اراکین بھارت مخالف اور علیحدگی پسند سرگرمیوں میں ملوث رہے ہیں۔ علاوہ ازیں یہ جموں و کشمیر میں دہشت گردانہ روش کی حمایت کرتے رہے ہیں اور جموں و کشمیر میں اسلامی قانون نافذ کرنے سے متعلق لوگوں کو اکساتے ہیں۔‘‘
امت شاہ نے اپنے پوسٹ میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا بھی تذکرہ کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ علیحدگی پسندانہ سرگرمیوں میں ملوث تنظیموں کے خلاف کسی بھی طرح کا نرم رویہ نہیں رکھتے۔ وہ لکھتے ہیں کہ پی ایم مودی کا صاف اور واضح پیغام ہے کہ ملک کے اتحاد، سالمیت و خود مختاری کے خلاف کام کرنے والوں کو بخشا نہیں جائے گا۔ اسے قانون کے مکمل غیض و غضب کا سامنا کرنا پڑے گا۔