لڑکےکو مرغا بنا کرتشددکرنےوالےملزمان گرفتار،ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل

Dec 28, 2023 | 11:29 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: پتوکی میں 4 ملزمان نےلڑکے کو مرغا بنا کر تشدد کیا اور ویڈیوسوشل میڈیاپروائرل کردی،پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئےملزمان کو گرفتارکرلیا۔

 تفصیلا ت کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں عدیل نامی لڑکے کو ملزمان اسد وغیرہ تشدد کا نشانہ بناتے رہے،چاروں ملزمان نے عدیل کو ہلہ گاؤں کے قریب تشدد کا نشانہ بنایا۔

 تھانہ سرائے مغل پولیس نے کارروائی کرتےہوئےتشدد کرنے والے4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس نے ملزمان کیخلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-12-28/news-1703744921-9933.mp4

مزیدخبریں