سپریم کورٹ میں آج لگنے والے تمام مقدمات ڈی لسٹ، نوٹیفکیشن جاری

Dec 28, 2023 | 10:46 AM

ویب ڈیسک: سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے آج لگنے والے تمام مقدمات ڈی لسٹ کر دیے گئے ہیں۔

رجسٹرار سپریم کورٹ آفس کی جانب سے مقدمات ڈی لسٹ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ جس کے مطابق سپریم کورٹ پاکستان میں آج کسی بھی مقدمے کی سماعت نہیں ہو گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بینچ کی عدم دستیابی کے باعث مقدمات ڈی لسٹ کئے گئے ہیں۔ 

یاد رہے کہ قائم مقام چیف جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے آج مختلف مقدمات کی سماعت کرنا تھی۔

مزیدخبریں