روس اور وسطی ایشیائی ریاستوں میں تجارت کےلیے پاکستان کی بڑی کامیابی 

Dec 28, 2023 | 10:12 AM

ایک نیوز: پاکستان نے افغانستان کا روٹ استعمال کیے بغیر ہی روس، وسطی ایشیائی ریاستوں اور مشرقی یورپ کے ساتھ نیا تجارتی راستہ کھول لیا ہے اور اس سلسلے میں نیشنل لاجسٹک سیل نے سنگ میل عبور کرتے ہوئے پہلے کارگو کرغزستان پہنچا دیا۔

روس اور وسطی ایشیائی ریاستوں میں تجارت کےلیے پاکستان کی بڑی کامیابی حاصل کرلی۔ این ایل سی نے کرغزستان کے لیے کارگو کی کامیاب ترسیل کو ممکن کر دکھایا۔ 

این ایل سی نے (TIR) سسٹم کے تحت کرغزستان کے لیے پہلا کارگو کامیابی کے ساتھ براستہ چین پہنچا کر ایک سنگ میل عبور کر لیا۔ یہ اہم اقدام افغانستان کے روایتی راستے سے منسلک چیلنجوں کے پیش نظر نئے تجارتی راستے بنانے کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔

این ایل سی نے اس سنگ میل کے ساتھ نہ صرف وسطی ایشیائی ریاستوں بلکہ روس اور مشرقی یورپ کے ساتھ بھی نیا تجارتی راستہ کھول دیا ہے۔ اب سی پیک کے ساتھ TIR کے فعال ہونے کے بعد چین اور پاکستان کے درمیان تجارت مزید مستحکم ہوگی۔

اس منصوبے سے روزانہ تقریباً 1000 ٹرکوں کے ذریعے تجارت کے نتیجے میں تقریباً 2.5 ملین ڈالر کی بچت ہوگی۔ اس متبادل راستے کی کامیابی پاکستان کی بین الاقوامی تجارت بڑھانے کے لیے راہ ہموار کرے گی۔ ساتھ ہی پاکستان علاقائی اور عالمی تجارت میں ایک فعال رکن کے طور پر ابھرے گا۔

مزیدخبریں