ایک نیوز: تھری ویلر موٹر سائیکل رکشا کی رجسٹریشن کے لئے قواعد جاری کردیے گئے ہیں۔ جس کے تحت تھری ویلر موٹر سائیکل رکشا کی پہلے عارضی رجسٹریشن ہو گی۔
بتایا گیا ہے کہ عارضی رجسٹریشن کے بعد سٹیشن پر موٹر سائیکل رکشا کا دوبارہ معائنہ ہو گا۔ معائنہ کے دوران جاری کردہ ہدایات پر عمل کرنے کا دوبارہ جائزہ لیا جائےگا۔ ہدایت کے مطابق تبدیلیاں کرنے پر ہی مستقل رجسٹریشن ہو گی۔
قواعد پر عمل کرنے کے بعد ہی موٹر سائیکل رکشا پبلک سروس وہیکل قرار دی جائے گی۔ رکشا کا مالک سپیشل رجسٹریشن کا واؤچر حاصل کر ے گا۔ رکشا کے مالک کو پانچ سو روپے فیس ادا کرنا ہو گی۔
محکمہ قانون نے نئے قواعد جاری کر نے کے بارے نوٹفیکشن جاری کر دیا۔