ایک نیوز: 21 دسمبر کو فرانسیسی حکام اور پولیس نے ہندوستان کی جانب سے انسانی اسمگلنگ کو بُری طرح ناکام بنا دیا۔ چارٹر طیارے میں 303 مسافر اور 11 کمسن بچے شامل تھے۔
خفیہ اطلاعات ملنے پر فرانسیسی حکام نے ممکنہ انسانی اسمگلنگ کے پیشِ نظر چارٹر طیارے کو 4 دن تک فرانس میں روکے رکھا۔ انسانی سمگلنگ کے واقعے کے دوران دو دیگر افراد کو فرانس میں ایک جج کے سامنے گرفتار کرکے پیش کیا گیا تھا۔
فرانسیسی حکام کے مطابق رومانیہ کی چارٹر کمپنی لیجنڈ ایئرلائنز کی یہ پرواز نکاراگوا کے لیے روانہ ہوئی تھی۔ مسافروں کو وسطی امریکہ پہنچنے کے لیے غیر قانونی طور پر امریکہ یا کینیڈا میں داخل ہونے کا منصوبہ پیش کیا گیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق 2023 میں تقریباً 1 لاکھ ہندوستانیوں نے غیر قانونی طور پر امریکہ میں داخل ہونے کی کوشش کی ہے۔ نکاراگوا امریکہ میں پناہ حاصل کرنے والوں کے لیے ایک مقبول مقام ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق دہلی میں 2019 سے2021 تک بچوں کی اسمگلنگ کے واقعات میں 68 فیصد اضافہ ہوا جبکہ کیسسز 267 سے بڑھ کر 1214 تک پہنچ گئے۔ بھارت میں 2019 اور 2021 کے درمیان 1.3 ملین سے زیادہ لڑکیاں اور خواتین لاپتہ ہوئیں، جس سے انسانی اور جنسی اسمگلنگ کے بارے میں خدشات پیدا ہوئے۔
نکاراگوا غریبی یا تنازعات سے بھاگنے والے لوگوں کے لیے نقل مکانی کے اسپرنگ بورڈ کے طور پر جانا جاتا ہے۔
فرانسیسی حکام نے ہندوستان کی انسانی اسمگلنگ کی کارروائیوں کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔