بابراعظم کی قسمت کاستارہ میلبرن ٹیسٹ میں بھی نہ چمک سکا

بابراعظم پرناکامیوں کےدروازےبندنہ ہوئے
کیپشن: The doors of failures were not closed on Babar Azam

ویب ڈیسک:سابق کپتان بابراعظم پرناکامیوں کےدروازےبندنہ ہوئے،قومی کھلاڑی کی قسمت کاستارہ میلبرن ٹیسٹ میں بھی نہ چمک سکا۔
تفصیلات کےمطابق میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں جاری ٹیسٹ میچ کےدوسرےروزکھیل کےاختتام تک پاکستان نے6 وکٹوں کے نقصان پر194 رنز بنالیے ہیں، آسٹریلوی ٹیم318 رنز بناکر آؤٹ ہوئی تھی۔ قومی ٹیم کو آسٹریلیا کی برتری ختم کرنے کیلئے مزید124 رنز درکار ہیں۔
اس ٹیسٹ میچ میں بھی سابق کپتان بابراعظم ایک مرتبہ پھر ناکام ہوئے، انہوں نے 7 گیندوں کا سامنا کیا اور محض ایک رن بناکر پویلین لوٹ گئے، انہیں پیٹ کمنز نے اپنا شکار بنایا۔
بابراعظم کیلئے سال2023 ٹیسٹ کرکٹ میں بلکل اچھا ثابت نہیں ہوا ہے، وہ 8 ٹیسٹ میچز کی اننگز میں ایک مرتبہ بھی50 کا ہندسہ عبور نہیں کرسکے ہیں۔
ڈیبیو کے بعد یہ پہلی بار ہوا ہے کہ بابراعظم ایک سال میں ایک بھی نصف سنچری بنانے میں ناکام رہے ہوں، ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں سابق کپتان کو ایک موقع ضرور ملے گا۔
رواں برس پاکستان نے5ٹیسٹ میچزکھیلے،جس میں قومی ٹیم کاپہلامقابلہ نیوزی لینڈ کیخلاف تھا، اس میں بابر دو اننگز میں24 اور27 رنز بنانے میں کامیاب رہے تھے۔
جولائی2023 میں پاکستان نے2 میچوں کی سیریز کھیلنے کیلئے سری لنکا کا دورہ کیا، سیریز پاکستان کے نام رہی لیکن بابراعظم کا بیٹ یہاں پربھی نہ چل سکا۔
انہوں نے پہلے ٹیسٹ میں13 اور24 رنز بنائے جبکہ دوسرے ٹیسٹ کے دوران ایک اننگز کھیلی، جس میں انہوں نے39 رنز کا حصہ ڈالا۔
اسی طرح دورہ آسٹریلیا کے دوران پرتھ ٹیسٹ میچ کی دونوں اننگز میں21 اور 14 رنز بنائے تھے جبکہ میلبرن ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں وہ صرف ایک رن کے مہمان ثابت ہوئے۔