نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (NUST) میں حیدر علییف آڈیٹوریم کی نقاب کشائی 

Dec 28, 2023 | 08:21 AM

ایک نیوز: نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (NUST) میں حیدر علییف آڈیٹوریم کی نقاب کشائی کی گئی۔ آڈیٹوریم کے قیام کا مقصد آذربائیجان کے قومی رہنما حیدر علییف کو ان کی پیدائش کی صد سالہ سالگرہ کے موقع پر خراج تحسین پیش کرنا ہے۔ 

نقاب کشائی کی تقریب کے موقع پر آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف، مختلف ممالک کے سفارت کار، سرکاری حکام اور یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلبا کی بڑی تعداد موجود تھی۔ 

آذربائیجان کے سفارت خانے کی میزبانی میں منعقد ہونے والی اس تقریب میں حیدر علییف کی زندگی اور سفارتی خدمات پر روشنی ڈالی گئی۔ تقریب کے دوران، سفیر فرہادوف نے پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان پائیدار دوستی پر شکریہ ادا کیا، خاص طور پر کاراباخ جنگ کے دوران پاکستان کے عوام اور حکومت کی جانب سے غیر متزلزل سفارتی حمایت کا اعتراف کیا۔ 

سفیر فرہادوف نے کہا کہ ” پاکستان آذربائیجان کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک ہے جس نے تاریخی تعلقات کو فروغ دیا۔ حیدر علییف آڈیٹوریم آذربائیجان اور پاکستان کے درمیان مضبوط رشتوں کا ثبوت ہے“۔ 

پرو ریکٹر ریسرچ، انوویشن ایڈ کمرشلائزیشن (NUST)ڈاکٹر رضوان ریاض نے دونوں ممالک کے درمیان اہم شراکت داری اور آذربائیجان اور پاکستان کی یونیورسٹیوں میں تعاون کے متعدد مواقع پیدا کرنے میں NUST کے کردار پر بھی روشنی ڈالی۔

مزیدخبریں