آئی سی سی نےٹی20رینکنگ جاری کردی،بابراوررضوان کی تنزلی

آئی سی سی نےٹی20رینکنگ جاری کردی،بابراوررضوان کی تنزلی
کیپشن: ICC released T20 ranking, Babar and Rizwan downgraded

ویب ڈیسک:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )نے ٹی 20 پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی۔قومی ٹیم کےکھلاڑی بابراعظم اوررضوان اپنی پوزیشنزکھوبیٹھے۔
تفصیلات کےمطابق بدھ کےروزانٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی )نےٹی20رینکنگ کی نئی لسٹ جاری کردی ،جس کےمطابق قومی کھلاڑی بابراعظم اورمحمدرضوان اپنی پوزیشنزکھوبیٹھےاورایک درجےتنزلی کےبعدٹی ٹوئنٹی بیٹرز کی رینکنگ میں محمد رضوان دوسرے سے تیسرے اور جبکہ بابراعظم چوتھی سے پانچویں پوزیشن پر چلے گئے۔
ٹی 20 بیٹرز میں بھارت کے سوریا کمار یادیو کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ انگلینڈ کے فل سالٹ دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔
واضح رہےکہ ٹی ٹوئنٹی بولرز میں پاکستان کا کوئی بولر ٹاپ ٹین میں شامل نہیں جبکہ آل راؤنڈرز میں شاداب خان تنزلی کے بعد دسویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔