وارنر کا کیچ کیوں ڈراپ ہوا؟ عبداللہ شفیق نے وضاحت دیدی

وارنر کا کیچ کیوں ڈراپ ہوا؟ عبداللہ شفیق نے وضاحت دیدی
کیپشن: Why was Warner's catch dropped? Abdullah Shafiq gave an explanation

ویب ڈیسک: پاکستان ٹیم کےاوپنرعبداللہ شفیق نےڈیوڈوارنرکےکیچ چھوڑنےپروضاحت دیدی۔
آسٹریلیامیں جاری ٹیسٹ میچ کےدوسرےروزپرکھیل کےاختتام پرقومی بلےبازعبداللہ شفیق نےمیڈیاسےگفتگوکرتےہوئےکہناتھاکہ بدقسمتی سے ڈیوڈ وارنر کا اہم کیچ ڈراپ ہوا، اگر تھام لیتا تو آسٹریلیا کی اننگز جلدی سمٹ سکتی تھی۔
اوپنر نے کہا کہ کوئی بھی فیلڈر کیچ نہیں چھوڑنا چاہتا، میری غلطی تھی جس کو تسلیم کرتا ہوں۔
عبداللہ شفیق نے کہا کہ میلبرن ٹیسٹ جیتنے کیلئے ہر کھلاڑی کوشش کررہا ہے لیکن کچھ چیزیں ہمارے ہاتھ میں نہیں ہوتیں، بابراعظم ایک بہترین بلےباز ہیں تاہم نیٹس میں جس طرح وہ پریکٹس کرتے ہیں، میدان پر نہیں کھیل پارہے۔ یقیناً وہ اسوقت فارم میں نہیں تھے۔

نوجوان کرکٹر نے آسٹریلوی کپتان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پیٹ کمنز کے اسپیل کا وہ آخری اوور تھا اگر کھیل جاتا تو آسٹریلیا پر پریشر بن سکتا تھا لیکن بدقسمتی سے گیند ہوا میں بلند ہوگئی۔
واضح رہے کہ عبداللہ شفیق نے کپتان شان مسعود کے ساتھ ملکر دوسری وکٹ کی شراکت میں90 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تھی تاہم وہ پیٹ کمنز کا شکار بنے۔