شاہ رخ نےمنابھائی ایم بی بی ایس اور3ایڈیٹس میں کام سےانکارکیوں کیا؟

شاہ رخ نےمنابھائی ایم بی بی ایس اور3ایڈیٹس میں کام سےانکارکیوں کیا؟
کیپشن: Did Shah Rukh refuse to work in Manabhai MBBS and 3 edits?

ویب ڈیسک:بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نےمنابھائی ایم بی بی ایس اور3ایڈیٹس میں کام نہ کرنےکی بڑی وجہ بتادی۔
تفصیلات کےمطابق بھارتی اداکارشاہ رخ خان کی نئی فلم” ڈنکی“ جوکہ گزشتہ دنوں ریلیز ہوئی اور اچھا بزنس بھی کر رہی ہے۔ پہلی بار ہے جب ڈائریکٹر راجکمار ہیرانی اور شاہ رخ خان کسی فلم کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں۔
ماضی میں ڈائریکٹرنےشاہ رخ خان کومنابھائی ایم بی بی ایس اور3ایڈیٹس جیسی مشہورفلموں میں کام کرنےکی پیشکش کی تھی،مگرکنگ خان نےکام سےانکارکردیاتھا،جس کےبارےمیں اداکارنےبڑاانکشاف کیاہے۔
 شاہ رخ خان نے بتایا ہے کہ انہوں نے راجکمار ہیرانی کی فلموں میں کام کرنے سے انکار کیوں کیا تھا۔
حال میں شاہ رخ خان کےایک انٹرویومیں ان سوال پوچھاگیاتھاکہ انہوں نے راجکمار ہیرانی کے ساتھ کام کرنے کے لیے اتنا انتظار کیوں کیا۔
جس کےجواب میں شاہ رخ خان کاکہناتھاکہ جب انہیں منا بھائی ایم بی بی ایس کا اسکرپٹ ملا تو وہ فلم دیو داس میں کام کررہے تھے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ وہ منا بھائی ایم بی بی ایس میں اسکرپٹ پڑھے بغیر کام کرنے کے لیے تیار ہوگئے تھے مگر اسی وقت وہ زخمی ہوگئے اور ریڑھ کی ہڈی کی سرجری ہوئی، جس کے باعث وہ راجکمار ہیرانی کے ساتھ کام نہیں کرسکے۔
شاہ رخ خان کے بعد منا بھائی کا کردار سنجے دت کے حصے میں آیا اور اب تک لوگوں کو ان کی اداکاری یاد ہے۔
اس کے بعد ڈائریکٹر کی جانب سے شاہ رخ خان کو3 ایڈیٹس میں کام کرنے کی پیشکش کی گئی مگر اس وقت بھی بالی وڈ کے بادشاہ ایک اور پراجیکٹ میں مصروف تھے جبکہ ایک بار پھر زخمی ہونے کے باعث انہوں نے فلم میں کام نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔
اس کے بعد3 ایڈیٹس میں عامر خان نے مرکزی کردار ادا کیا۔
اب شاہ رخ خان نے راجکمار ہیرانی کی فلم” ڈنکی“ میں مرکزی کردار ادا کیا جو21 دسمبر کو ریلیز ہوئی۔