ویب ڈیسک:ترکیہ کےصدررجب طیب اردوان نےکہاہےکہ ہٹلر نے جو کچھ کیا تھا نیتن یاہو اس سے کم کررہا ہےکیا؟
تفصیلات کےمطابق7اکتوبرسےمظلوم فلسطینیوں پراسرائیلی فوج کی دہشتگردی کاسلسلہ جاری ہےجس میں اب تک ہزاروں افرادشہیدہوچکےہیں جن میں زیادہ تعدادخواتین اورمعصوم بچوں کی ہے،اسرائیلی جارحیت سےغزہ کوکھنڈرمیں بدل دیاگیاہے،اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیوں کی وجہ سےفلسطین میں خوراک اورادویات جیسےمسائل پیداہورہےہیں۔
ان حالات کومدنظررکھتےہوئےترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نےاسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہوکو ہٹلر قرار دے دیاہے۔
عالمی میڈیاکی رپورٹوں کےمطابق ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ایڈولف ہٹلر اور نیتن یاہو میں کوئی فرق نہیں۔
رجب طیب اردوان نے بیان میں غزہ پر اسرائیلی حملوں اور صہیونی بربریت کا موازنہ یہودیوں کے ساتھ نازیوں کے سلوک سے کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہٹلر کو برا بھلا کہتے ہیں مگر خود یہ ہٹلر سے کس طرح مختلف ہیں؟
ترکیہ صدر نےا سفتسار کیا کہ ہٹلر نے جو کچھ کیا تھا کیا نیتن یاہو اس سے کم کررہا ہے؟
مغربی ممالک کی جانب سے اسرائیلی حمایت کا تذکرہ کرتے ہوئے ترک صدر نے کہا کہ امریکا اس کی ہر طرح مدد و تعاون کرتا ہے اور اس مدد کا استعمال کرتے ہوئے اسرائیل غزہ میں20 ہزار لوگوں کو موت کے گھاٹ اتار دیتا ہے۔
واضح رہے کہ غزہ پر اسرائیل کے وحشیانہ حملوں میں اب تک21 ہزار سے زائد فلسطینی باشندے شہید ہوچکے ہیں جن میں بڑی تعداد بچوں اور عورتوں کی ہے۔
ہٹلر نے جو کچھ کیا تھا نیتن یاہو اس سے کم کررہا ہےکیا؟ترک صدر
Dec 28, 2023 | 03:44 AM