رینالہ خورد:پولیس مقابلہ 1ڈاکوہلاک،2فرار

رینالہ خورد:پولیس مقابلہ 1ڈاکوہلاک،2فرار
کیپشن: Renala Khurd: Police encounter 1 robber killed, 2 escape

ایک نیوز:رینالہ خوردمیں رات گئےپولیس مقابلہ میں ایک ڈاکوہلاک جبکہ دوفرارہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق رینالہ خوردمیں تھانہ صدر کی حدود میں رات گئے پولیس مقابلہ ہوا، تین مسلح ڈاکو نواحی علاقہ13/1R چوک پر شہری سے نقدی و موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو رہے تھے۔
پولیس کےمطابق چک ون آر کے سامنے پولیس موبائل کو دیکھتے ہی ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کردی، پولیس نے حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ کی ،جس میں ایک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا، جبکہ دوڈاکورات کےاندھیرےمیں فرارہونےمیں کامیاب ہوگئے۔
پولیس کےمطابق ہلاک ڈاکو سے موٹر سائیکل، لوٹی ہوئی رقم اور اسلحہ برآمد کرلیاگیا، دو فرار ڈاکوؤں کی تلاش کے لیے پولیس ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہے، پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا ۔فرار ڈاکوؤں کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری۔