ایک نیوز:اوکاڑہ میں تیزرفتارپک اپ کی ٹکرسےخاتون موقع پرہی جاں بحق ہوگئی۔
تفصیلات کےمطابق اوکاڑہ میں نجی فیکٹری میں کام کرنےوالی خاتون تیزرفتارپک اپ کی ٹکرسےموقع پرہی جاں بحق ہوگئی۔
ریسکیوذرائع کےمطابق حادثہ تیزرفتاری کےباعث پیش آیا،حادثےمیں خاتون موقع پرہی جاں بحق ہوگئی،حادثےکاشکارخاتون نجی فیکٹری سےڈیوٹی ختم کرنےکےبعدگھرجارہی تھی کہ راستےمیں حادثہ ہوگیا،خاتون کی شناخت جمیلہ بی بی کےنام سےہوئی ہے۔
ریسکیوذرائع کےمطابق حادثےکی اطلاع ملتےہی ریسکیوٹیمیں جائےوقوعہ پرپہنچ گئی اورامدادی کارروائیاں کرتےہوئے لاش کوڈی ایچ کیوہسپتال منتقل کردیاگیا۔
پولیس ذرائع کےمطابق واقعہ کی اطلاع ملتےہی پولیس جائےوقوعہ پرپہنچ گئی اورتمام شواہداکٹھےکرکےپک اپ کوتحویل میں لےلیاگیا جبکہ حادثےکےبعدپک اپ ڈرائیورموقع سےفرارہوگیا۔