کندھ کوٹ:لانچرگولہ پھٹنےسے2بچےجاں بحق،2زخمی

کندھ کوٹ:لانچرگولہ پھٹنےسے2بچےجاں بحق،2زخمی
کیپشن: Kandhkot: 2 children killed, 2 injured due to launcher shell explosion

ایک نیوز:کندھ کوٹ لانچرگولہ پھٹنےسےدوبچےموقع پرہی جاں بحق ہوگئےجبکہ دوزخمی بھی ہوئے۔
تفصیلات کےمطابق کندھ کوٹ کے قریب تھانہ درانی مہر کی حدودمیں واقع گاؤں علی محمد بھیو میں زمین پرپڑا لانچر گولہ پھٹ گیا ۔دھماکہ سےدوبچےجاں بحق اوردوزخمی ہوگئے۔
ذرائع کےمطابق لانچرگولہ پھٹنے سے دو بچے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئےجبکہ دو زخمی بھی ہوئے،دھماکےکی زدمیں آکرجاں بحق ہونےوالوں کی شناخت علی اورآکاش بھیو کےنام سےہوئی ہے،جبکہ زخمی ہونےوالوں میں ماجدعلی اورمحمدعمرشامل ہے۔
 ذرائع کےمطابق واقعہ کی اطلاع ملتےہی پولیس اوررینجرزجائےوقوعہ پرپہنچ گئی علاقےکوگھیرےمیں لےکرسرچ آپریشن شروع کردیاگیا،دھماکےمیں زخمی بچوں کوطبی امدادکیلئےسول ہسپتال منتقل کردیاگیاجہاں پرحالت تشویشناک ہونےکےباعث انہیں سکھرہسپتال منتقل کردیاگیا۔