ایک نیوز :چیف الیکشن کمشنر نے پابندی کے باوجود چھٹیاں کرنیوالے افسران کو آخری وارننگ دیدی ۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے ہفتہ اور اتوار سمیت عام تعطیلات بھی منسوخ کرنے کے احکامات جاری کئے تھے ۔ملازمین کی ہفتہ اور اتوار کی چھٹی بھی انتخابات تک ختم کردی گئی۔ تمام اعلیٰ افسران اسٹیشن چھوڑنے سے قبل چیف الیکشن کمشنر سے اجازت لیں گے۔ 19گریڈ سے کم کے ملازمین کوسیکرٹری الیکشن کمیشن سے اجازت لیناہوگی۔
ترجمان کے مطابق کوئی اورافسرالیکشن کمیشن کے ملازمین کو چھٹی دینے کا مجاز نہیں ہوگا 23دسمبرکواجلاس میں بعض افسران اہم امورکی انجام دہی کیلئے غیر حاضر تھے الیکشن کمیشن کے اہلکاراورافسران ہدایت پرسختی سے عملدرآمدکریں۔