بھارت کو کشمیریوں کو حق دینا ہوگا، چیئرمین تحریک انصاف

Dec 28, 2022 | 23:57 PM

ایک نیوز:چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کاکہنا ہے کہ اپنے دور حکومت میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم دنیا  کو بتائے۔مقبوضہ کشمیر کے عوام کیلئے بھرپور آواز اٹھائی۔بھارتی مظالم کے باوجود کشمیری اپنے حق کیلئے ڈٹے ہوئے ہیں۔میرا خیال ہے جلد یا دیر بھارت کو کشمیریوں کو حق دینا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کاترکیہ کے سکالرز،طلبہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان کو ان تنازعات  کا حصہ نہیں بننا چاہیے،جن سے تعلق نہیں۔ پاکستان کو روس یوکرین جنگ کا حصہ  نہیں  بننا چاہیے۔روس یوکرین تنازع سے دنیا میں بے شمار مسائل نے جنم لیا۔ترقی پذیر ممالک  پر کسی ایک طرف جھکاؤ کےلیے دباؤ ڈالا جاتا ہے۔چین اور ترکیہ نے ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ایٹمی اثاثے 22کروڑ عوام کے حفاظت کیلئے ہیں۔ پاکستان سے 3جنگیں لڑنے والا بھارت ہم سے کئی گنا زیادہ طاقتور ہے۔ پاکستان کے ایٹمی ہتھیاربھارت کو کسی مہم جوئی سے روکنے  کیلئے ہیں۔

چیئرمین تحریک انصاف کا مزید کہنا تھا کہ مسلمان ملکوں کے حکمرانوں  کو متحدہوناہوگا۔مسئلہ ذاتی مفادات ہیں، حکمران عوامی رائے کو اہمیت نہیں دیتے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ سمجھتاہوں  جنگ کے ذریعے مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوسکتا۔جب سے پاکستان ایٹمی طاقت بنابھارت سے کوئی جنگ نہیں ہوئی۔سرد جنگ میں بھارت نے کسی طرف جھکاؤ نہ رکھاجس کا اسے فائدہ ہوا۔ایٹمی جنگ دنیا پر خود کش حملہ کرنے کے مترادف ہے۔بھارت مقبوضہ کشمیر میں ہندوآبادی بڑھانے کی کوشش کررہا ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ بیرونی قرضوں  پر چلنے والا ملک کبھی خود مختار نہیں ہوسکتا۔قرضوں پر چلنےوالا ملک اغیار کی شرائط ماننے پر مجبور ہوتا ہے۔میری حکومت جانے کی وجہ سے طالبان سے توجہ ہٹ گئی۔

مزیدخبریں