ایک نیوز نیوز:محکمہ موسمیات نے 29دسمبر کو مری اورگردونواح میں برفباری کی پیش گوئی کردی ۔
یاد رہے کہ برف باری کے بعد کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے انتظامیہ نے مری میں 8 ہزار سے زائد گاڑیوں کے داخلے پر پابندی لگارکھی ہے۔
ریلیف کمشنر پنجاب کا کہنا تھا کہ مری میں سیاحوں کی سہولت کے لیے 13 فسیلیٹیشن سینٹرز قائم کیے گئے ہیں۔مری میں سینٹرل کنٹرول روم قائم اور پی ڈی ایم کے پراونشنل کنٹرول روم سے مانیٹرنگ کا عمل جاری ہے۔ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ریسکیو 1122، پولیس سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے اہلکار اضافی تعداد میں تعینات کیے گئے ہیں۔
ملک بھر میں شدید سردی کی لہر برقرار ہے۔ بابوسر ٹاپ، نانگا پربت، بٹوگاہ ٹاپ کے بالائی پہاڑوں پر شدید برفباری شروع ہوچکی ہے ۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ نیوایئر پربھی مری میں برف باری متوقع ہے ۔مری میں برف باری دیکھنے کے خواہش مند برف باری دیکھنا چاہتے ہیں توانہیں جلد ہی پروگرام بنا کر فوری نکلنا ہوگا ۔