ایک نیوز :چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک کے باہر کینال روڈ پر اساتذہ کے دھرنے کے باعث شہر میں ٹریفک کانظام درہم برہم ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق اساتذہ کے دھرنے کے باعث کینال روڈ کی ایک سائٹ بند ہونے سے ٹریفک کاداخلہ مکمل بند ہوگیا۔سڑک بند ہونے سے کینال روڈ پرگاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔کینال روڈ بند ہونے سے ملحقہ سڑکوں مال روڈ،فیروز پورروڈ پربھی ٹریفک کا دباؤ بڑھ گیا۔
ٹریفک پولیس کاکہنا ہے کہ کینال روڈ بند ہونے سے شہر کی ٹریفک بری طرح متاثر ہوئی۔ڈائیورشن لگا کر ٹریفک کو متبادل راستوں کی جانب موڑا جارہاہے۔شہری مشکل سے بچنے کیلئے ٹریفک پولیس کے ہیلپ لائن پررابطہ کریں۔