جل بائیڈن کو شادی کیلئے 5 بار پیشکش کی، جوبائیڈن

Dec 28, 2022 | 21:56 PM

ایک نیوز نیوز: امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ انہوں نے  1977 میں شادی سے قبل اپنی بیوی جل بائیڈن کو 5 بار شادی کی پیشکش کی تھی۔

امریکی صدر نے ٹی وی انٹرویو میں خوشگوار انکشاف کیا کہ جب وہ پہلی بار جہ بائیڈن کے ساتھ باہر گھومنے گئے تو اسی وقت ان سے شادی کا سوچ لیا تھا۔

انٹرویو کی میزبان ڈریو بیری مور کے سوال پے کہ کیا آپ پہلی نظر میں ہونے والی محبت پر یقین رکھتے ہیں؟

صدر بائیڈن نے کہا کہ جی ہاں، انہیں زندگی میں صرف دو بار محبت ہوئی اور دونوں بار انہیں اندازہ ہوگیا تھا۔

جو بائیڈن کی پہلی اہلیہ نیلیا اور ان کی ایک سالہ بیٹی نیومی 1972 میں کار حادثے میں انتقال کرگئی تھیں۔

جو بائیڈن نے اپنے دونوں بیٹوں کی خود پرورش کی اور سیاسی کیریئر بھی جاری رکھا۔

انٹرویو کے دوران امریکی صدر نے کہا کہ ان کے بیٹوں نے انہیں جل بائیڈن سے شادی کرنے کیلئے حوصلہ دیا۔

مزیدخبریں