دلہا دلہن فوٹوشوٹ کے دوران اسٹیج پر گر گئے، ویڈیو وائرل

دلہا دلہن فوٹوشوٹ کے دوران اسٹیج پر گر گئے، ویڈیو وائرل
کیپشن: The bride and groom fell on the stage during the photoshoot, the video went viral

ایک نیوز نیوز: بھارت میں شادی کی تقریب کے دوران دلہا اور دلہن اپنا فوٹوشوٹ کرواتے وقت اسٹیج پر گر گئے تاہم انہیں کوئی چوٹ نہیں آئی۔


تفصیلات کے مطابق دلہا اور دلہن کے اسٹیج پر گرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں دیکھا گیا کہ رقص کرتے وقت دلہا کا پیر دلہن کے لہنگے پر آتا ہے جس کے باعث دلہا اپنا توازن برقرار نہیں رکھ پاتا اور دلہن سمیت اسٹیج پر گر جاتا ہے۔ دلہا نے شیروانی جبکہ دلہن نے لہنگا پہن رکھا ہے لیکن دلہن کا لہنگا اچانک دلہا کے پیر تلے آ جاتا ہے جو دونوں کے گرنے کا سبب بنتا ہے۔

  جوڑے کی ویڈیو ’’جےپور پری ویڈنگ‘‘ انسٹاگرام اکاؤنٹ سے 15 دسمبر کو شیئر کی گئی تھی، جس پر اب تک 12.6 ملین ویوز اور 5 لاکھ سے زائد لائیکس ہے، جبکہ بہت سے لوگوں کے تبصرے بھی موجود ہیں۔

واضح رہے کہ آج کل شادیوں کا سیزن ہے اور ہر جوڑا اپنی شادی کو یادگار بنانے کے لیے فوٹوشوٹ کرواتا ہے۔