لاہور: 3 ججز ملازمت سے برطرف، 4 ججز کے خلاف محکمانہ انکوائریاں ختم

Dec 28, 2022 | 18:43 PM

muhammad zeeshan

ایک نیوز: کرپشن، اختیارت سے تجاوز  اور مس کنڈکٹ پر 3 ججز  کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ہائیکورٹ کی زیر صدارت انتظامی کمیٹی نے ججز کو برطرف کرنے کی منظوری دی ۔ 

چیف جسٹس کی منظوری کے بعد  ضلعی عدالتوں کے ججز کی برطرفی کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ جس کے مطابق  کرپشن اور مس کنڈکٹ پر یڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نصر علی ملازمت سے برطرف  ہوئے ہیں جبکہ  ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حیدر  امین  اور سول جج جنید اقبال بھی مس کنڈیکٹ پر نوکری سے برطرف  ہوئے ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ججز  محکمانہ  انکوائری اور ذاتی شنوائی کے موقع پر اپنی بے گناہی ثابت نہ کرسکے۔ 

اس کے علاوہ  سیشن جج لاہور تنویر اکبر سمیت  4 ججز کے خلاف محکمانہ انکوائریاں ختم کردی گئی ہیں۔  ہائیکورٹ کی انتظامی کمیٹی نے ججز کی انکوائری ڈراپ کرنے کی منظوری دے دی۔ 

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور تنویر اکبر کے خلاف انکوائری  ڈراپ کردی گئی۔ سیشن جج تنویر اکبر کی جج بنکنگ کورٹ نمبر ون تعیناتی کے دوران انکوائری شروع ہوئی تھی۔

 ایڈیشنل سیشن جج ناروال رانا طارق محمود انجم اور سنئیر سول جج ٹوبہ ٹیک سنگھ محمد سلیم کے خلاف انکوائری ڈراپ کردگئی۔ اس کے علاوہ سول جج ماڈل ٹاون لاہور عاطف رشید خان کے خلاف بھی محکمانہ انکوائری ڈراپ کردی گئی ۔ چیف جسٹس کی منظوری کے بعد ججز کی انکوائریاں ختم کرنے کا نوٹفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

مزیدخبریں