ایک نیوز نیوز: شمالی کوریا کے لیڈرکم جونگ ان نے اگلے سال ملکی فوج کے نئے اہداف کا اعلان کیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق پارٹی کی آٹھویں مرکزی کمیٹی کے اجلاس کے دوسرے دن خطاب کرتے ہوئے کم جونگ ان کا کہنا تھا کہ اگلے سال مزید مہلک اور جدید ہتھیاروں کے تجربات اور میزائل سسٹم کو اپ گریڈ کریں گے۔
انہوں نے ملکی فوج کے نئے اہداف کے حوالے سے ہتھیاروں کے مزید تجربات کا اعلان بھی کیا ۔
کم جونگ ان نے خطے میں نئی چیلنجنگ صورتحال سمیت وسیع تر سیاسی منظر نامے کا جائزہ پیش کیا۔
اجلاس میں دشمن مخالف جدوجہد اور دفاعی طاقت کو مزید مضبوط کرنے کے لئے اہداف کا تعین بھی کیا گیا۔
شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ شمالی کوریا کو دنیا کی طاقتور ترین قوت بنانا ان کا ہدف ہے۔