ایک نیوز نیوز: تحریک انصاف نے پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے سابق سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر کو شمولیت کی باضابطہ دعوت دے دی ہے۔
تحریک انصاف ذرائع کے مطابق مصطفی نواز کھوکھر کی شمولیت کے حوالے سے ان کے ساتھ بات چیت آخری مراحل میں ہے۔
یاد رہے کہ پیپلز پارٹی نے پارٹی پالیسی کے خلاف بیانات دینے پر مصطفی نواز کھوکھر سے استعفیٰ طلب کرلیا تھا۔
واضح رہے کہ سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے پیپلز پارٹی چھوڑنے کا باقاعدہ اعلان کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ ڈیڑھ دو سال سے پارٹی کے ساتھ کچھ مسائل چل رہے تھے اور اسی وجہ سے بطور ترجمان پارٹی بھی عہدے سے استعفی دیا تھا۔بعد میں مجھ سے سینیٹ انسانی حقوق کمیٹی کی چیئرمین شپ واپس لی گئی۔
مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ سینیٹ نشست واپس کرنے کا کہا گیا تو میں نے استعفیٰ دے دیا۔ واضح رہے کہ 8 نومبر کو پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا تھا کہ میں بخوشی سینیٹ کی رکنیت سے مستعفی ہو رہا ہوں کیونکہ پارٹی کے سینئر رہنما نے مجھے بتایا کہ پارٹی کی قیادت میرے ’سیاسی مؤقف‘ سے خوش نہیں ہے۔