حرامانی کا سلور ساڑھی میں فوٹو شوٹ، سوشل میڈیا پر چرچے

Dec 28, 2022 | 16:36 PM

ایک نیوز: حرامانی شوبز انڈسٹری میں کسی تعریف کی محتاج نہیں۔ ماڈلنگ ہو اداکاری ہو یا پھر گلوکاری۔ وہ ہر فن میں کمال ملکہ رکھتی ہیں۔ ان کے ہر فوٹو شوٹ کو فینز خصوصی توجہ دیتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حرامانی نے سلور ساڑھی میں بولڈ فوٹو شوٹ سے تہلکہ مچا دیا ہے جس کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہورہے ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان کے فوٹو شوٹ کی بہت تعریف کی جارہی ہے۔ 

مشہور ماڈل نے ایک مشہور کپڑوں کے برانڈ کے لیے سلور ساڑھے اور میچنگ بلاؤز میں فوٹو شوٹ کروایا ہے۔ ان کے پرل ایئررنگز اور دلنشین بریسلٹ نے ان کی خوبصورتی کو بڑھادیا۔ نیوڈ لپس کے ساتھ کیا گیا لائٹ میک اپ نے ان پر چار چاند لگادیے۔ 

حرامانی کے خوبصورت فوٹو شوٹ سے لی گئی چند تصاویر:

مزیدخبریں